سب چاہتے تھے ہم شادی کرلیں تو کرلی شادی؛  ہانیہ عامر نےچونکا دیا

Feb 14, 2026 | 11:43:AM
 سب چاہتے تھے ہم شادی کرلیں تو کرلی شادی؛  ہانیہ عامر نےچونکا دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)خوبرواداکارہ ہانیہ عامر نے شادی کا اعلان کرکے سب کوحیران کردیا۔ 
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی ہے جس میں ادکارہ ہانیہ عامر اپنی شادی سے متعلق بتارہی ہیں۔ 
وائرل ویڈیو میں ہانیہ عامر کو کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے ’’سب چاہتے تھے ہم شادی کرلیں تو ہم نے نقلی شادی کرلی۔‘‘ 
چند ہفتوں سے اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کی شادی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں جاری ہیں اور کہا جارہا ہے کہ دونوں رمضان المبارک میں شادی کرنے والے ہیں۔ 


اس حوالے سے جب ایک صارف نے سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر سے پوچھا کہ ان کا نکاح سحری کے بعد ہوگا یا افطار کے بعد، جس پر ہانیہ عامر نے واضح طور پر جواب دیا ’’دوپہر جمعہ۔‘‘

یاد رہے کہ گلوکار عاصم اظہر کی منگنی میرب علی کے ساتھ ختم ہونے کے بعد سے ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کے دوبارہ ایک ہونے کی افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں،اگرچہ دونوں شخصیات نے ان خبروں کی باضابطہ تصدیق یا تردید نہیں کی، تاہم عاصم اظہر کے کنسرٹس میں ہانیہ کی موجودگی اور انسٹاگرام پر ان کے گانے استعمال کرنا اور ان کے گھریلو تقریبات میں شامل ہونے سے ان قیاس آرائیوں کو مزید تقویت مل رہی ہے۔

 گزشتہ روز ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کو چھپ کر ایک ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دیکھاگیاجس نے افواہوں کو ہوا دے دی۔