اداکارہ سیمی خان کیخلاف مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زین مدنی)اداکارہ سیمی خان پر پرڈیوسر ندیم بھٹی نے ایف آئی آر درج کرا دی ۔
ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ سیمی خان نے ڈراموں میں کام کرنے کے لیے پانچ لاکھ روپے لئے جو واپس نہیں کئے ۔
ایک سال سے نہ رقم واپس کی نہ ڈرامے میں کام کیا ۔تھانہ شاہدرہ میں اداکارہ سیمی خان پر دفعہ چار سو چھ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
سیمی خان کی تلاش میں پولیس نے ان کی رہائشگاہ چھاپہ مارا لیکن سیمی خان وہاں موجود نہیں تھیں۔