کیا بابراعظم کے بھائی نے پشاورزلمی جوائن کرلی؟ تصاویر وائرل

Feb 14, 2024 | 22:04:PM
کیا بابراعظم کے بھائی نے پشاورزلمی جوائن کرلی؟ تصاویر وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بابراعظم کے بھائی سفیر اعظم کی پشاور زلمی کے سکواڈ کے ساتھ ٹریننگ کرتے تصویر وائرل ہو گئی جس کے بعد ان کی فرنچائز میں شمولیت کی خبریں گردش کرنے لگیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے نویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کی کپتانی کے فرائض نبھانے والے بابراعظم کے چھوٹے بھائی سفیر اعظم کو گزشتہ روز پشاور زلمی کے سکواڈ کے ہمراہ ٹریننگ کرتے ہوئے دیکھا گیا، جن کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، گزشتہ روز پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم لاہور میں پی ایس ایل ٹرافی کی رونمائی کی تقریب میں شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلوی کرکٹر مچل سٹارک کا گھر کتنے میں فروخت ہوا؟ قیمت جان کر تمام اندازے غلط ہو جائینگے

واضح رہے کہ سفیر اعظم باقاعدہ طور پر پشاور زلمی کے اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔