مچل سٹارک اور ان کی اہلیہ ایلیسا ہیلی کا قیمتی گھر فروخت

Feb 14, 2024 | 21:57:PM
مچل سٹارک اور ان کی اہلیہ ایلیسا ہیلی کا قیمتی گھر فروخت
کیپشن: مچل سٹارک اور ان کی اہلیہ ایلیسا ہیلی کا قیمتی گھر فروخت
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آسٹریلیا کی کرکٹر جوڑی مچل سٹارک اور ایلیسا ہیلی کا بیش قیمتی گھر فروخت ہوگیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کرکٹر جوڑے کا گھر ساڑھے 8 ملین آسٹریلوی ڈالرز (ڈیڑھ ارب سے زائد پاکستانی روپے) میں فروخت ہوا، یہ گھر نارتھ سڈنی کے ایک مہنگے علاقے نارتھ کرل میں ہے،  مچل سٹارک اور ایلیسا نے گھر ڈسکاؤنٹ میں بیچا اصل میں اس گھر کی مالیت 9 ملین ڈالرز مقرر کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 9  کے آفیشل اینتھم کی ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق گزشتہ نومبر میں نیلامی کے دوران گھر فروخت نہیں ہو سکا تھا، 5 بیڈ رومز کا ڈیزائنر گھر انہوں نے 2016 میں ساڑھے 5 ملین آسٹریلوی ڈالرز کا خریدا تھا، کرکٹر جوڑی نے گزشتہ برس سڈنی کے معروف علاقے فوریسٹ ڈسٹرکٹ میں ساڑھے 24 ملین میں لگژری گھر خریدا تھا، اس گھر کی قیمت نے مقامی مارکیٹ کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے تھے۔