حکومت سازی مشن ، پیپلز پارٹی اور لیگی رہنماؤں کا پہلا اجلاس

Feb 14, 2024 | 19:04:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)حکومت سازی کے لئے پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں پر مشتمل کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا ۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سینیٹر اسحاق ڈار، سردار ایاز صادق، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور ملک محمد احمد خان اجلاس میں شریک ہوئے ،پاکستان پیپلز پارٹی کی نمائندگی سید مراد علی شاہ، قمر زمان کائرہ، سعید غنی اور دیگر رہنما شریک ہوئے ، کمیٹی نے کابینہ کی تشکیل کے لئے پارٹی قائدین کی جانب سے تجویز کردہ ناموں پر غور کیا ۔

کمیٹی نے اتفاق کیا کہ جلد سے جلد حکومت سازی کیلئے عمل کو مکمل کیا جائے ،کمیٹی مشاورت سے مرتب کردہ تجاویز قائدین کو پیش کی جائیں گی،کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں قیادت حتمی فیصلہ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں : عام انتخابات2024؛فافن نےجائزہ رپورٹ  جاری کردی