عام انتخابات2024؛فافن نےووٹر ٹرن آؤٹ پر جائزہ رپورٹ  جاری کردی

Feb 14, 2024 | 18:37:PM
عام انتخابات2024؛فافن نےووٹر ٹرن آؤٹ پر جائزہ رپورٹ  جاری کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)عام انتخابات2024 کے حوالے سے فافن نےووٹر ٹرن آؤٹ پر جائزہ رپورٹ  جاری کردی۔
تفصیلات کے مطابق فافن کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عام انتخابات میں ووٹرزجائزہ قومی اسمبلی کے 264 حلقوں کے فارم 47 پر مبنی ہے،8فروری 2024ء کو ووٹر ٹرن آؤٹ 47.6 فیصد رہا،الیکشن 2018ء میں یہ ٹرن آؤٹ 52.1 فیصد تھی، الیکشن 2024ء کی 6.6 کروڑ ووٹرز نے ووٹ کا حق استعمال کیا،الیکشن 2018ء کی نسبت 58 لاکھ زائد ووٹ ڈالے گئے، تاہم ووٹ ڈالنے کی شرح کم ہوئی،سال 2018ء میں رجسٹرڈ ووٹرز تعداد 106 ملین تھی، الیکشن 2024ء میں ووٹرز کی تعداد 12کروڑ 86لاکھ تھی۔
فافن کے مطابق قومی اسمبلی حلقوں میں سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ این اے214 تھرپارکر میں 70.6 فیصد رہاجبکہ سب سے کم ٹرن آؤٹ این اے  42 جنوبی وزیرستان  میں 16.3  فیصد رہا،اسلام آباد میں 2018ء کاووٹر ٹرن آؤٹ 58.3 فیصد تھا، خیبر پختونخوا میں 2018ء کا ووٹر ٹرن آؤٹ 44 فیصد تھا، خیبر پختونخوا میں الیکشن 2024ء میں 39.5 فیصد رہا،پنجاب  میں 2018ء کاووٹر ٹرن آؤٹ 56.8 فیصد تھا، پنجاب میں الیکشن 2024ء میں 51.6 فیصد رہا،سندھ  میں 2018ء کا ووٹر ٹرن آؤٹ 47.2 فیصد تھا، سندھ میں الیکشن 2024ء میں ٹرن آؤٹ 43.7 فیصد رہا،بلوچستان میں 2018ء کا ووٹر ٹرن آؤٹ 45.3 فیصد تھا، بلوچستان میں الیکشن 2024ء میں 42.9 فیصد رہا۔ 
فافن کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ  عام انتخابات  میں کسی حلقے سے خواتین ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 10  فیصد سے کم نہیں رہا، قومی اسمبلی کے 254 حلقوں میں خواتین ووٹرز کی تعداد 29 لاکھ اور مرد ووٹرز کی 11 لاکھ بڑھی، قومی اسمبلی کے 254 حلقوں میں مرد ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 55.6 فیصد جبکہ  خواتین کا 45.6 فیصد رہا،ریٹرننگ آفیسرز نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے20 حلقوں کے فارم 47 میں مرداور   عورت ووٹرز کی تعداد الگ الگ نہیں لکھی۔ 

یہ بھی پڑھیں :اب فیصلے ایوان نہیں میدان میں ہونگے، مولانا فضل الرحمان کا انتخابی نتائج مسترد کرنے کا اعلان