عمرہ  زائرین کیلئے خوشخبری ! بڑی مشکل حل

Feb 14, 2023 | 17:27:PM
 عمرہ  زائرین کیلئے خوشخبری ! بڑی مشکل حل
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز)سعودی  حکومت نے عمرہ  زائرین کو تمام سعودی انٹرنیشنل ائیرپورٹس پر سفرکی اجازت دے دی۔

سعودی ایوی ایشن کے مطابق تمام پروازیں عمرہ زائرین کے لیےکوئی بھی سعودی انٹرنیشنل ائیرپورٹ استعمال کرسکتی ہیں،سعودی ایوی ایشن نے پروازوں کو نئے نوٹیفکیشن پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔سعودی ایوی ایشن کا کہنا ہےکہ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والی ائیرلائنز کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ملکی و بین الاقوامی پروازیں عمرہ زائرین کے لیے کوئی بھی انٹرنیشنل ائیرپورٹ استعمال کر سکتی ہیں، سعودی ایوی ایشن کی طرف سے پروازوں کو نئے نوٹیفکیشن پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے، خلاف ورزی کرنے والی ائیرلائنز کے خلاف سخت کارروائی کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔اس قبل عمرہ ویزہ والے مسافر صرف جدہ اور مدینہ ائیرپورٹ سے سفر کرتے تھے، نوٹیفکیشن کے بعد دمام، القسیم، ریاض سمیت تمام ائیرپورٹس سے آمد اور روانگی کی سہولت دستیاب ہو گی۔