معروف خاتون شیف کو ڈاکوﺅں نے لوٹ لیا

Dec 14, 2022 | 21:38:PM
کراچی، معروف خاتون، شیف شیرین انور، نامعلوم مسلح ملزمان، لوٹ لیا،
کیپشن: شیریں انور، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کراچی کے علاقے طارق روڈ پر معروف خاتون شیف شیرین انور کو نامعلوم مسلح ملزمان نے لوٹ لیا۔
شیرین انور کے مطابق وہ ایک ہفتے قبل کسی کام کے سلسلے میں طارق روڈ گئیں تھی جہاں نامعلوم مسلح ملزمان نے ان سے اسلحے کے زور پر موبائل فون اور جیولری چھین لی اور فرار ہو گئے۔
واقعے کے بعد مقدمہ نہیں درج کروایا کیوںکہ وہ خوف کا شکار ہیں ، دوران واردات نامعلوم مسلح ملزمان نے انہیں پہچان لیا تھا کہ وہ شیف ہیں واقعے میں وہ محفوظ رہیں ان کے لیے یہی بہت ہے ، وہ نہیں چاہتیں کہ مسلح افراد انہیں تنگ کریں اور دھمکیاں دیں اس لیے مقدمہ درج نہیں کروایا۔

یہ بھی پڑھیں: سابق کرکٹر ہارٹ اٹیک سے انتقال کرگئے، رمیز راجہ کااظہار افسوس