سابق کرکٹر ہارٹ اٹیک سے انتقال کرگئے، رمیز راجہ کااظہار افسوس

Dec 14, 2022 | 21:14:PM
سابق فرسٹ کلاس کرکٹر، دل کا دورہ پڑنے، انتقال کر گئے،
کیپشن: بیٹ بال، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق فرسٹ کلاس کرکٹر اور بلوچستان کے اسسٹنٹ کوچ راج ہنس دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔
راج ہنس نے 1983 سے 2000 کے دوران ڈومیسٹک کرکٹ میں الائیڈ بینک، کوئٹہ، اور اسلام آباد ریجن کی نمائندگی کرتے ہوئے 55 فرسٹ کلاس اور 17 لسٹ اے میچز کھیلے۔
دریں اثنا پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ، سابق ٹیسٹ کپتان محمد حفیظ و دیگر نے راج ہنس کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 17 دسمبر کو اسمبلیاں توڑنے کی تاریخ کا اعلان کر دوں گا، عمران خان