کراچی کے باسیوں کیلئے خوشخبری،بجلی  سستی ہو گئی

Dec 14, 2022 | 19:24:PM
نیپرا،کراچی, باسیوں, خوشخبری،بجلی , سستی
کیپشن: بجلی گھر(فائل فوٹو) 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)شہرقائد کے باسیوں کیلئے خوشخبری،نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے صارفین کیلئے اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 2 روپے 45 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دیدی، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کےالیکڑک کی اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 88 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست پر سماعت کی تھی، نیپرا کا کےالیکٹرک کے اکتوبرکے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی مد میں 2 روپے 45 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی، نوٹی فکیشن میں بتایا گیا تھا کہ کےالیکٹرک نے ایک روپے 88 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی۔

نیپرا کا مزید کہنا تھا کہ اتھارٹی نے 30 نومبر 2022 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی،مزید بتایا گیا کہ اس کا اطلاق صرف ایک ماہ کیلئے ہوگا، اس کا فائدہ دسمبر کے بجلی کے بلوں میں دیا جائے گا،نیپرا کی جانب سے مزید کہا گیا کہ لائف لائن صارفین، 300 یونٹس تک گھریلوصارفین، زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔