ٹیسٹ سیریز: پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں کراچی پہنچ گئیں

Dec 14, 2022 | 14:09:PM
ٹیسٹ سیریز: پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں کراچی پہنچ گئیں
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: سوشل میڈیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) انگلینڈ اور قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سمیت آفیشلز نے قومی ائیر لائن پی آئی اے سے سفر کیا جس کی پرواز پی کے 6331 نے دوپہر ایک بج کر 5 منٹ پر کراچی ائیرپورٹ کے جناح ٹرمینل پر لینڈ کیا۔

ملکی اور غیرملکی کھلاڑیوں کو خصوصی حفاظتی انتظامات کے تحت ہوٹل روانہ کیا گیا جبکہ اس موقع پر سندھ پولیس کے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ اور کراچی پولیس کی جانب سے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ ہفتے سے کراچی میں شروع ہوگا، انگلش ٹیم کو تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 2 صفر سے فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ملازمین مشکلات کا شکار، تنخواہیں نہ مل سکیں