پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ملازمین مشکلات کا شکار، تنخواہیں نہ مل سکیں

Dec 13, 2022 | 20:48:PM
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ملازمین مشکلات کا شکار، تنخواہیں نہ مل سکیں
کیپشن: پاکستان ہاکی فیڈریشن
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ّ(24نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن کی مالی مشکلات میں مزید اضافہ ، ملازمین کو تاحال تنخواہیں نہ مل سکیں۔

 پاکستان ہاکی فیڈریشن  کے بیشتر ملازمین کو چار ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہو سکی۔ملازمین کو چائے کے سامان کی فراہمی سمیت باتھ رومز کیلئے صابن بھی بند کر دیے گئے۔

ہاکی فیڈریشن کے اعلی عہدیداران نے  بھی دفتر کا رخ کرنا چھوڑ دیا۔پی ایچ ایف ملازمین تنخواہیں نہ ملنے پر شدید پریشانی کا شکار ۔