بھارتی جج نےگاندھی کوانگریزکادلال قراردیدیا، قائداعظم کی تعریفیں!
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سجاد اظہر پیرزادہ)ہندوستان کی معروف ترین شخصیتوں میں سےایک،جوانڈیاکی تین ہائیکورٹس کی چیف جسٹس رہی، چیئرمین پریس کونسل آف انڈیاکےطور پربھی خدمات انجام دیں نے 24 ڈیجیٹل کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنے بابائے قوم مہاتما گاندھی کوانگریزکادلال قراردیدیاہے اور قائداعظم محمد علی جناح کی تعریف کرتےہوئے ایسےایسے بڑےبڑے حقائق بےنقاب کیےہیں جس پر78 سال سےپردہ پڑاہواتھا۔
آپ کو بھارتیوں کےہی جج کےہاتھوں معلومات سے بھرپوریہ انٹرویودیکھ کر اندازہ ہوگا کہ تقسیم ہند کےدوران قتل و غارت کیسےہوئی؟آر ایس ایس کے غنڈوں نے نہتے لوگوں کےخون سےہولی کیسےکھیلی؟لاکھوں عورتوں کا ریپ کیسےہوا؟ہزاروں کس طرح سے اٹھالی گئیں؟
پاکستان کو بنے 78سال ہوگئےہیں لیکن اب بھی اکثروہ تلخ حقائق سامنےآتے رہتےہیں جوخونی بٹوارےکاباعث بنے،اور وہ چہرے بےنقاب ہوتےرہتےہیں جنہوں نےاپنےچہرےپرانسان دوستی کامیک اپ کیاہوتاہے،اس انٹرویومیں آپ جان سکیں گے کہ متحدہ ہندوستان میں مسلمانوں کو ان کے حقوق کس نے نہیں دینے دیے؟ متحدہ ہندوستان میں مذہبی منافرت کس نےپھیلائی؟ مخصوص ہندو ذہنیت کوابھارنےکاگناہ کس کےسرجاتاہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایتھوپیا کے سفیر نے پاکستان کے یوم آزادی پر مبارکبادی پیغام جاری کردیا