بانی پی ٹی آئی جیل میں حکیمی ادویات بھی استعمال کرنے لگے

Aug 14, 2025 | 08:50:AM
بانی پی ٹی آئی جیل میں حکیمی ادویات بھی استعمال کرنے لگے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بانی پی ٹی آئی  عمران خان جیل میں دیسی ادویات بھی استعمال کرنے لگے۔

سینٹرل جیل راولپنڈی میں سابق وزیراعظم عمران خان نے چیک اپ کرنے والی پمز کی میڈیکل ٹیم کو آگاہ کیا کہ دو روز پہلے ان کے پیٹ میں درد ہوا اور کچھ روز سے انہیں قبض کی بھی شکایت تھی جس پر انہوں نے اپنی اہلیہ کی تجویز کردہ قُرصِ ملین دیسی دوا استعمال کی جس سے انہیں بے حدافاقہ ہوا۔

مزید یہ کہ وہ خود کو فٹ رکھنے اور سٹیمنا بڑھانے کے لئے ایک ہربل میڈیسن GINKO BILOBA بھی استعمال کررہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ان کی زوجہ محترمہ دیسی ادویات کے بارے میں ان کی رہنمائی کرتی رہتی ہیں جو خاصی مفید ہوتی ہیں۔