مشی گن ائیرشو ، فائٹر جیٹ مگ 23گرکر تباہ،دونوں پائلٹ محفوظ

Aug 14, 2023 | 23:28:PM
مشی گن ائیرشو ، فائٹر جیٹ مگ 23گرکر تباہ،دونوں پائلٹ محفوظ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکا میں ہونے والے مشی گن کے روایتی ائیر شو میں فائٹر جیٹ  مگ 23 خرابی کے بعد زمین پر گرکر تباہ ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثے میں دونوں پائلٹ بروقت جہاز  سے نکلنے میں کامیاب  رہے اور محفوظ رہے۔

خوش قسمتی سے شعلوں میں لپٹا سوویت دور کا فائٹر جیٹ مگ 23  قریبی پارکنگ میں خالی گاڑیوں پر گرا تاہم حادثےمیں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:مانسہرہ، سیاحتی مقام پر خاتون سکول پرنسپل تصویر بناتے دریا میں ڈوب گئی

امریکی میڈیا کے مطابق فیڈرل ایوی ایشن ایجنسی اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ حادثے کی تحقیقات کر رہا ہے۔