وزیر خارجہ اسحاق ڈار عالمی سطح پر مثبت طور پر دیکھےجانے والے رہنما قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو عالمی سطح پر سب سے زیادہ مثبت طور پر دیکھا جانے والا رہنما قرار دیا گیا، گلوبل انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار 30.5 فیصد مثبت رائے کے ساتھ سرفہرست ہیں۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ سات دنوں کے دوران اسحاق ڈار کی سفارتی قیادت کو عالمی میڈیا اور سفارتی حلقوں میں غیر معمولی پذیرائی حاصل ہوئی،سوشل میڈیا انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق اسحاق ڈار کے حق میں مثبت اور غیر جانبدار رائے مجموعی طور پر 90 فیصد سے زائد رہی۔
رپورٹ میں پاکستان کو خطے میں کشیدگی میں کمی اور سفارتی مذاکرات کے فروغ میں مرکزی کردار ادا کرنے والا ملک قرار دیا گیا،اسحاق ڈار کی ثالثی کوششوں کو ایران، سعودی عرب، چین، ترکیہ اور دیگر ممالک کے اعلیٰ حکام نے سراہا، امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکراتی عمل میں پاکستان کے کردار کو اہم اور مؤثر قرار دیا گیا۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بھی اسلام آباد کی سفارتی کوششوں کا اعتراف کیا، پاکستان چین فائیو پوائنٹ امن اقدام کو متعدد علاقائی ممالک کی حمایت حاصل ہوئی، سعودی عرب، ایران اور دیگر علاقائی ریاستوں نے خطے میں کشیدگی میں کمی کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششوں کی توثیق کی،اسلام آباد کو خطے میں ایک اہم سفارتی مرکز کے طور پر ابھرتا ہوا قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان نےایران امریکا مذاکرات کے دوسرے مرحلے کی میزبانی کی پیشکش کردی