ریسٹورنٹس اور شادی ہال 10 ،مارکیٹیں 8 بجے ہی بند ہونگی: ڈپٹی کمشنر لاہور

 ہوم ڈیلیوری اور ٹیک اوے کی بھی اجازت ہےمگر اوقات کار کے بعد شٹر کے اندر بھی سرگرمی نہیں ہو سکے گی،اوقات کار سے پہلے دکانیں بند کروائی جائیں تو ڈی سی آفس شکایت کی جائے، انڈور سپورٹس ایکٹیویٹی کلبز بھی سمارٹ لاک ڈاؤن میں شامل ہیں

Apr 14, 2026 | 15:47:PM
ریسٹورنٹس اور شادی ہال 10 ،مارکیٹیں 8 بجے ہی بند ہونگی: ڈپٹی کمشنر لاہور
کیپشن: ڈپٹی کمشنر لاہورکیپٹن( ر) علی اعجاز نے مارکیٹوں اور ریسٹورنٹس کے نئے اوقات کار پر ابہام دور کر دیا
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ڈپٹی کمشنر لاہورکیپٹن( ر) علی اعجاز نے مارکیٹوں اور ریسٹورنٹس کے نئے اوقات کار پر ابہام دور کر دیا، ریسٹورنٹس اور شادی ہال 10 بجے تک کھلے رکھے جا سکتے ہیں جبکہ مارکیٹیں 8 بجے ہی بند ہونگی۔

 ڈپٹی کمشنر کیپٹن( ر) علی اعجازنے  کہا ہے کہ ریسٹورنٹس اور شادی ہال 10 بجے تک کھلے رکھے جا سکتے ہیں لیکن ریسٹورنٹس مالکان کو پہلے سے موجود شہریوں کو رات 10 بجے سے پہلے فارغ کرنا ہو گا جبکہ عام مارکیٹ کا وقت رات 8 بجے تک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس کب تک متاثر ہوسکتی ہے؟ اہم خبرسامنے آگئی

 ڈپٹی کمشنر لاہور کا مزید کہنا تھا کہ  ہوم ڈیلیوری اور ٹیک اوے کی بھی اجازت ہےمگر اوقات کار کے بعد شٹر کے اندر بھی سرگرمی نہیں ہو سکے گی، اوقات کار سے پہلے دکانیں بند کروائی جائیں تو ڈی سی آفس شکایت کی جائے۔

 اُںہوں نے واضح کیا کہ انڈور سپورٹس ایکٹیویٹی کلبز بھی سمارٹ لاک ڈاؤن میں شامل ہیں۔