انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستان میں آج سے ایک ہفتے تک وقفے وقفے سے انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے اپنے صارفین کو آگاہ کیا ہے کہ ایک بین الاقوامی سب میرین کیبل کنسورشیم کی جانب سے زیرِ سمندر کمیونیکیشن لائن میں خرابی دور کرنے کیلئے شیڈولڈ مرمت کا عمل شروع کیا جا رہا ہے،یہ مرمتی سرگرمی 14 اپریل 2026 سے شروع ہو کر 20 اپریل 2026 تک جاری رہ سکتی ہے۔ اس دوران پاکستان بھر میں انٹرنیٹ صارفین کو رفتار میں کمی اور سروس میں خلل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، خاص طور پر شام کے اوقات میں جب انٹرنیٹ ٹریفک زیادہ ہوتی ہے۔
پی ٹی سی ایل کے مطابق اگرچہ کوشش کی جائے گی کہ صارفین کو کم سے کم مشکلات پیش آئیں، تاہم عالمی کیبل نیٹ ورک پر جاری اس بڑے مرمتی کام کے باعث کچھ حد تک سروس متاثر ہونا ناگزیر ہے۔
کمپنی نے صارفین سے غیر معمولی صورتحال پر معذرت کرلی۔