سعودی عرب کا دنیا کی مہنگی ترین ٹی 20لیگ کرانے کا منصوبہ تیار، عالمی کرکٹ میں کھلبلی مچ گئی

Apr 14, 2023 | 19:46:PM
سعودی عرب کا دنیا کی مہنگی ترین ٹی 20لیگ کرانے کا منصوبہ تیار، عالمی کرکٹ میں کھلبلی مچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )سعودی عرب نے دنیا کی مہنگی ترین ٹی ٹوئنٹی لیگ کا منصوبہ تیار کرلیا ہے ، جس کے بعد اب آئی پی ایل مالکان سے بات چیت شروع ہو چکی ہے ۔
تفصیلات کےمطابق سعودی عرب نے دنیا کی مہگی ترین ٹی 20 لیگ منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے  انڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل) کے مالکان سے بات کی ہے، آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہےکہ مبینہ طور اس لیگ کا منصوبہ ورلڈکرکٹ کو تبدیل کر دے گا، رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ سعودی حکام نے ٹی ٹوئنٹی کی مہنگی ترین کرکٹ لیگ کو اپنا اگلا منصوبہ قرار دیا ہے۔

خیال رہےکہ بھارتی کھلاڑیوں پر بورڈ کی جانب سے دیگر لیگز میں شرکت پر پابندی ہے تاہم آسٹریلوی میڈیا کا دعویٰ ہےکہ سعودی عرب حکام کی تجویز کے بعد قوانین میں نرمی کیے جانے کا امکان ہے،سعودی عرب میں لیگ کے حوالے سے بات چیت ایک برس پہلے شروع ہوئی تھی، آئی سی سی کے چیئرمین گریگ بارکلے نے بھی ایک انٹرویو میں سعودی سرمایہ کاری کی دلچسپی کی تصدیق کی تھی۔

 آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہےکہ نیوٹرل وینیو کے حوالے سے اس وقت متحدہ عرب امارات میں کرکٹ کو ترجیح دی جاتی ہے، سعودی حکام پر امید ہیں کہ دنیا کے لیے کرکٹ کا اگلا پڑاؤ سعودی عرب ہوگا۔