پارلیمنٹ کا ان کیمرہ اجلاس شروع ،آرمی چیف کا بھرپور استقبال

Apr 14, 2023 | 15:14:PM
پارلیمنٹ کا ان کیمرہ اجلاس شروع ،آرمی چیف کا بھرپور استقبال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) قومی سلامتی کے امور پر پارلیمنٹ کا اہم اجلاس شروع ہوگیا ۔ان کیمرہ اجلاس کی صدارت سپیکر راجہ پرویز اشرف کررہے ہیں ۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے ہیں،چیف آف آرمی سٹاف جنرل سیدعاصم منیر کی آمد پر اراکینِ پارلیمنٹ نے ڈیسک بجا کر استقبال کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں افواجِ پاکستان کے شہداء کو سلام پیش کرتا ہوں۔عسکری حکام کی جانب سے قومی سلامتی کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔

ضرور پڑھیں :سپریم کورٹ کا گورنر اسٹیٹ بینک کو الیکشن کمیشن کو براہ راست فنڈز جاری کرنے کا حکم

 آئی جی پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب بھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے،قومی سلامتی کمیٹی اجلاس ارکان اسمبلی قومی اسمبلی ایوان پہنچ گئے،اجلاس میں وزیر اعظم، آرمی چیف کے علاوہ اعلیٰ عسکری حکام شریک ہیں ۔