صاحبزادہ حامد رضا کی حکومت اور تحریک لبیک میں ثالثی اور مذاکرات کی پیش کش

Apr 14, 2021 | 20:44:PM
صاحبزادہ حامد رضا کی حکومت اور تحریک لبیک میں ثالثی اور مذاکرات کی پیش کش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے موجودہ صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر حکومت اور تحریک لبیک کی قیادت کو ثالثی اور مذاکرات کی پیش کش کی ہے۔ 
صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ اگر حکومت اور تحریک لبیک مذاکرات کے لئے تیار ہیں توسنی اتحاد کونسل ثالثی کروانے کے لئے تیار ہے۔
 اسی تناظر میں سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے صاحبزادہ ابو الخیر زبیر، حامد سعید کاظمی، خواجہ غلام قطب الدین فریدی، خواجہ مدثر تونسوی، نعیم سیالوی اور اہلسنت کی دیگر اہم شخصیات سے رابطہ کیا ہے۔ حکومت اور تحریک لبیک سے بھی رابطوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد خاقان ،احسن اقبال مسلم لیگ لندن کے ”سیاسی ٹارگٹ کلرز “ ہیں‘ پیپلز پارٹی پنجاب