ن لیگی رہنما  جاوید لطیف بھی کورونا میں مبتلا۔۔

Apr 14, 2021 | 14:56:PM
ن لیگی رہنما  جاوید لطیف بھی کورونا میں مبتلا۔۔
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) مسلم لیگ ن کے ایم این اے جاوید لطیف کورونا وائرس کا شکار ہو گئے، عدالت نے عبوری ضمانت میں 27اپریل تک توسیع کرتے ہوئے کورونا رپورٹ کی تصدیق کروانے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج واجد منہاس نے ریاست مخالف بیان بازی کیس میں جاوید لطیف کی عبوری ضمانت کی سماعت کی ۔جاوید لطیف کے وکیل نے ان کی کورونا رپورٹ عدالت میں پیش کی اور بتایا کہ رپورٹ مثبت آئی جس کے بعد جاوید لطیف نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے ، عدالت پیش نہیں ہوسکتے، جاوید لطیف کی عبوری ضمانت میں توسیع کی جائے۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ رپورٹ درست نہیں لگ رہی اگر غلط ہوئی تو سزا بھی ہو سکتی ہے جس پر جاوید لطیف کے وکیل نے کہا کہ اسکی تصدیق کروا لی جائے ، غلط بیانی کرکےمقدمہ درج نہیں کروانا۔عدالت نے جاویدلطیف کی عبوری ضمانت میں27اپریل تک توسیع کرتے ہوئے کورونارپورٹ کی تصدیق کروانے کا حکم دے دیا۔

خیال رہے جاوید لطیف کیخلاف ٹاؤن شپ پولیس نے مقدمہ درج رکھا ہے ، جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ پولیس نے قانون کے برعکس مقدمہ درج کیا ضمانت منظورکرکےگرفتاری روکی جائے۔

 یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کو معاملہ سلجھانے کیلئے آگے آنا چاہیے: سلیم مانڈوی والا