سیکیورٹی فورسز کا لوئر دیرمیں آپریشن،10 بھارتی سپانسرڈ خوارج ہلاک،7 جوان شہید

Sep 13, 2025 | 20:50:PM
سیکیورٹی فورسز کا لوئر دیرمیں آپریشن،10 بھارتی سپانسرڈ خوارج ہلاک،7 جوان شہید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) سیکیورٹی فورسز نے لوئر دیر کے علاقے لال قلعہ میدان میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا،شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 10 بھارتی سپانسرڈ خوارج ہلاک کر دیے گئے،شدید فائرنگ کے دوران پاک دھرتی کے 7 بہادر سپوت شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء نے معصوم شہریوں کی جانیں بچاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا جنہیں بھارتی سرپرست خوارج نے یرغمال بنایا تھا،شہداء میں نائیک عبدالجلیل (39، شمالی وزیرستان) نائیک گل جان (38، لکی مروت) لانس نائیک عظمت اللہ (28، لکی مروت)
سپاہی عبدالمالک (28، خیبر) سپاہی محمد امجد (27، مالاکنڈ) سپاہی محمد داؤد (23، صوابی) سپاہی فضل قیوم (21، ڈیرہ اسماعیل خان) شامل ہیں۔

 آئی ایس پی آر نے بتایا کہ انٹیلی جنس رپورٹس نے ان بھیانک وارداتوں میں افغان شہریوں کی براہِ راست مداخلت کی تصدیق کر دی ہے،پاکستان کو عبوری افغان حکومت سے توقع ہے کہ وہ اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گی،علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی بھارتی سرپرست خوارج کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی سرپرست دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپوتوں کی قربانیاں اس عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر دفاع نے شہداکے جنازے میں علی امین گنڈاپور اور پی ٹی آئی قیادت کی عدم شرکت پر سوال اٹھا دیا