وزیر دفاع نے شہداکے جنازے میں علی امین گنڈاپور اور پی ٹی آئی قیادت کی عدم شرکت پر سوال اٹھا دیا

Sep 13, 2025 | 20:34:PM
وزیر دفاع نے شہداکے جنازے میں علی امین گنڈاپور اور پی ٹی آئی قیادت کی عدم شرکت پر سوال اٹھا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)وزیر دفاع خواجہ آصف نے خیبرپختونخوامیں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں سے مقابلے میں شہید جوانوں کے جنازے میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور پی ٹی آئی قیادت کے شرکت نہ کرنے پر سوال اٹھا دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر خواجہ آصف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ‏آج خیبرپختونخوا میں افغانستان سے بھارتی سپانسرڈ  دہشت گردوں نے ہمارے 12جری جوان بیٹے شہید کئے۔ شہدا کے جنازے میں سول اور فوجی قیادت نے شرکت کی۔مگر کے پی کے کے وزیر اعلیٰ سمیت پی ٹی آئی لیڈرشپ کا کوئی فرد شریک نہ ہوا۔

وزیر  دفاع نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف اس جنگ میں کس کے ساتھ ہے؟ کیا وہ ہمارے جوان بیٹوں کے بھارتی سپانسرڈ قاتلوں کے ساتھ ہے یا وطن عزیز پہ قربان ہونے والوں کے ساتھ؟

یہ بھی پڑھیں:2یوٹیوبرشرمناک الزام میں گرفتار کیا مطالبہ کر رہے تھے؟درخواستگزار نے بتا دیا