پسرور: نالہ ڈیگ میں سیلابی ریلے کے باعث متاثرہ ریلوے پٹری 17 روز بعد بحال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اورنگ زیب بیگ) ضلع سیالکوٹ کے شہر پسرور کے علاقے نالہ ڈیگ میں سیلابی ریلے کے باعث متاثرہ ریلوے پٹری 17 روز بعد بحال کردی گئی۔
پسرور اور قلعہ سوبھا سنگھ کے درمیان کئی میٹر ریلوے پٹری مکمل تباہ ہو گئی تھی ،لاہور سے سیالکوٹ براستہ نارووال پسرور ریل سروس شروع کردی گئی،ریلوے کے درجنوں ملازمین نے کئی دن کی محنت کے بعد نارووال سیالکوٹ ٹرین روٹ بحال کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی؛عباسی شہید ہسپتال میں لفٹ گرنے کا خوفناک واقعہ،میئر کراچی اورصحافی بال بال بچ گئے