کراچی؛عباسی شہید ہسپتال میں لفٹ گرنے کا خوفناک واقعہ،میئر کراچی اورصحافی بال بال بچ گئے

Sep 13, 2025 | 18:25:PM
کراچی؛عباسی شہید ہسپتال میں لفٹ گرنے کا خوفناک واقعہ،میئر کراچی اورصحافی بال بال بچ گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عباسی شہید ہسپتال میں لفٹ گرنے کے خوفناک واقعے میں میئر کراچی اور مختلف چینلز کے صحافی بال بال بچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے عباسی شہید ہسپتال میں لفٹ  تیسری منزل سے پہلی منزل تک گر گئی تاہم خوش قسمتی سے اس میں سوار صحافی، کیمرہ مین اور دیگر افراد محفوظ رہے،عینی شاہدین نے بتایا کہ لفٹ کچھ لمحے کے لیے اٹک گئی تھی جس کی وجہ سے بڑی تباہی سے بچاؤ ممکن ہوا۔

 لفٹ میں مختلف نجی چینلز کے کیمرہ مین، ایک خاتون صحافی اور دیگر افراد سوار تھے، جنہیں بعد ازاں لٹکی ہوئی لفٹ کا دروازہ کھول کر بحفاظت باہر نکالا گیا۔

واقعے سے متعلق ایک دلچسپ اتفاق یہ بھی سامنے آیا کہ لفٹ گرنے سے چند لمحے قبل ہی میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اسی لفٹ کے ذریعے نیچے اترے تھے۔

یاد رہے کہ رواں سال 25 فروری کو بھی اسی ہسپتال میں اسی نوعیت کا واقعہ پیش آیا تھا ، جب میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ اور دیگر حکام ہیموفیلیا سوسائٹی ٹریٹمنٹ سینٹر کے افتتاح کے لیے اسی لفٹ کا استعمال کر رہے تھے۔

اس موقع پر بھی لفٹ گرنے کا واقعہ رپورٹ ہوا تھا جس میں متعدد افراد بال بال بچ گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : سوات:مسافر بس کھائی میں جا گری, 10 خواتین سمیت 11 افراد زخمی