مریم نواز اپنے فرائض ایک درد دل رکھنے والی ماں اوربہن کی طرح ادا کر رہی ہیں:عظمیٰ بخاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والے انسانی جانوں کی اہمیت اور ان کے مسائل سے عاری ہیں، بعض چھوٹے لوگ سیلاب متاثرین کے نام پر سیاست کر رہے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کوئی سیلاب متاثرین کی دن رات خدمت کر رہا ہے تو کوئی سیاسی شعبدہ بازی کر رہا ہے، عوام جانتے ہیں کہ کون مشکل کی گھڑی میں ان کے ساتھ ہے اور کون زخموں پر نمک پاشی کر رہا ہے۔
وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ پاک فوج اور رینجرز کی ٹیمیں بھی جذبۂ حب الوطنی سے سرشار ہیں، مریم نواز اپنے فرائض ایک درد دل رکھنے والی ماں اور ایک بہن کی طرح ادا کر رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت ہر علاقے میں سیلاب متاثرین تک پہنچ رہی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مسلسل سیلاب متاثرین کے پاس جا کر سہولتوں کا جائزہ لے رہی ہیں، جہاں بھی کوئی انتظامی غلطی یا کوتاہی ہو، مریم نواز فوراً متعلقہ افسر کو جوابدہ بناتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں معمولی کمی، فی تولہ 3 لاکھ 86 ہزار 300 روپے کا ہوگیا
عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کو ملنے والی سہولتوں پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا، پنجاب کی انتظامیہ 3 ہفتوں سے مسلسل متاثرہ افراد کے درمیان موجود ہے، ضلعی انتظامیہ، سول ڈیفنس، ریسکیو اور پنجاب پولیس و دیگر ادارے ریلیف میں مصروف ہیں۔