شیخوپورہ : 3 ملوں پر چھاپہ، گندم کی 17 ہزار بوریاں برآمد

Sep 13, 2025 | 11:04:AM
شیخوپورہ : 3 ملوں پر چھاپہ، گندم کی 17 ہزار بوریاں برآمد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)شیخوپورہ کی 3 ملوں پرچھاپے کے دوران گندم کی ساڑھے 17 ہزار بوریاں برآمد کرلی گئیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے مطابق شیخوپورہ میں شرق پور اور نارنگ منڈی میں 3 ملوں پرچھاپہ مارا گیا۔

 انہوں نے بتایا کہ چھاپے کے دوران گندم کی ساڑھے 17 ہزار بوریاں برآمد کی گئیں جن میں سے 10 ہزار بوریاں فلار ملوں کوفروخت کردی گئی ہیں۔

ڈی سی نے مزید بتایا کہ گندم سرکاری قیمت 3 ہزار روپے فی من کے حساب سے فروخت کی گئی۔

 باقی گندم بھی فلور ملوں کو سرکاری قیمت پر فروخت کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا علی پور میں سیلاب متاثرین کیلئے ریسکیو آپریشن کا مشاہدہ