کانگریس نے میرے دادا کا قتل کیا، ذیل سنگھ کے پوتے کا الزام

Sep 13, 2021 | 22:42:PM
کانگریس نے میرے دادا کا قتل کیا، ذیل سنگھ کے پوتے کا الزام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست پنجاب میں ہونیوالےاسمبلی انتخابات سے قبل سابق صدر گیانی ذیل سنگھ کے پوتے سردار اندرجیت سنگھ نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شمولیت اختیار کرلی اور کانگریس پر الزام لگایا کہ انہوں نے میرے دادا  کی گاڑی کو جان بوجھ کر ایکسیڈنٹ کرواکر ان کا قتل کرایاتھا ۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بی جے پی کے مرکزی دفتر میں پارٹی کے جنرل سکریٹری اور پنجاب کے انچارج ڈاکٹر دشینت گوتم اور مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے  اندرجیت سنگھ  کو بی جی پی کا پارٹی لباس  پہنا کر خوش آمدید کہا اور رکنیت کی پرچی ان کے حوالے کی۔اس موقع پر اندرجیت سنگھ نے کہا کہ آج ان کے آنجہانی دادا کی خواہش کئی سالوں کے بعد پوری ہوئی ہے۔ ان کی وفاداری کے باوجود کانگریس نے ان کے ساتھ جو سلوک کیا وہ اس سے دلبرداشتہ تھے۔ انہوں نے مزید  کہا میرے دادا چاہتے تھے کہ میں بی جے پی میں شامل ہو جاؤں۔ میرے دادا گیانی ذیل سنگھ نے مجھے اٹل بہاری واجپئی اور ایل کے ایڈوانی سے آشیرواد لینے کے لئے بھیجا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:   پاک، ترک اور آذر فوجی مشقوں’ برادر ہڈ‘ کی افتتاحی تقریب، خوبصورت ویڈیو ضرور دیکھیں