پاک، ترک اور آذر فوجی مشقوں’ برادر ہڈ‘ کی افتتاحی تقریب، خوبصورت ویڈیو ضرور دیکھیں

Sep 13, 2021 | 20:25:PM
پاک، ترک اور آذر فوجی مشقوں’ برادر ہڈ‘ کی افتتاحی تقریب، خوبصورت ویڈیو ضرور دیکھیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان، ترکی اور آذربائیجان کی مشترکہ فوجی مشقوں ’برادر ہڈ‘کی افتتاحی تقریب کی خوبصورت ویڈیو جاری کر دی گئی۔ تینوں ممالک کے فوجی جوان اس تقریب میں شریک تھے۔ اس موقع پر فنکاروں نے تینوں ممالک کے روایتی رقص بھی پیش کئے۔

ترکی اردو کے ٹویٹر  پیغام میں جاری کردہ ویڈیو  میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فوجی مشقوں ’برادر ہڈ‘ کی افتتاحی تقریب کو بہت شاندار طریقے سے آذربائیجان کے شہر باکو میں منقعد کیا گیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  کا کہنا ہے کہ فوجی مشقوں میں پاکستان، ترکی اور آذربائیجان کی سپیشل فورسز حصہ لے رہی ہیں۔ ان مشقوں کو برادر ہڈ کا نام دیا گیا ہے۔ 11 ستمبر سے مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز ہوا ہے اور یہ 22 ستمبر تک جاری رہیں گی۔ مشترکہ فوجی مشقیں خصوصی طور پر انسداد دہشت گردی کے حوالے سے منعقد کی گئی ہیں۔مشترکہ فوجی مشقوں کا مقصد تینوں ممالک کی افواج میں تعاون بڑھانا اور تجربے کی بنیاد پر معلومات کا تبادلہ کرنا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال انقرہ میں ترک اور آذربائیجان کی فوجی مشقیں اس وقت ہوئی تھیں جب آرمینیا کی فوج نے آذربائیجان کے مقبوضہ علاقوں پر قبضہ کرلیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:اردن میں خونی تالاب اچانک نمودار، نمونے لے لئے گئے