اردن میں خونی تالاب اچانک نمودار، نمونے لے لئے گئے

Sep 13, 2021 | 19:23:PM
اردن میں خونی تالاب اچانک نمودار، نمونے لے لئے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)اردن میں سوشل میڈیا پر ایک سُرخ جوہڑ یا کچّے تالاب کی تصاویر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔ اردن کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ بحر مردار کے علاقے میں سامنے آنے والا یہ سرخ جوہڑ سمندر سے مکمل طور پر الگ ہے۔

العربیہ اردو کی ویب رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کے ترجمان عمر سلامہ نے بتایا ہے کہ وزارت کی جانب سے مخصوص ٹیموں نے سرخ پانی کے حامل اس جوہڑ کے نمونے لئے ہیں۔ ان نمونوں کو تجزیے کیلئے لیبارٹیریز بھیج دیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق لیبارٹریز سے نتائج وصول ہونے کے فوری بعد ان کا اعلان کر دیا جائے گا۔اردن کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ بحر مردار سے مکمل طور پر علیحدہ ہونے کے سبب اس جوہڑ کا پانی سمندر کے پانی کو متاثر نہیں کریگا۔

اردن میں سوشل میڈیا پوسٹوں کی ایک بڑی تعداد میں اس سرخ جوہڑ کی تصاویر کو پیش کیا گیا ہے جو اچانک ظاہر ہوا ہے۔ لوگوں نے اس جوہڑ سے مختلف رنگ کا پانی نکلتے ہوئے دیکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغان عورتوں کےحقوق, نام نہاد احتجاجی ریلی سے3برقعہ پوش مرد گرفتار, ویڈیو وائرل