ایم پی اےاور اہم شخصیات کو بلیک میل ، زیادتی کے جھوٹے مقدمات کروانے والی شاطر خاتون گرفت میں آگئی

Sep 13, 2021 | 19:42:PM
ایم پی اےاور اہم شخصیات کو بلیک میل ، زیادتی کے جھوٹے مقدمات کروانے والی شاطر خاتون گرفت میں آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)انویسٹی گیشن پولیس نے زیادتی کے جھوٹے مقدمات درج کرواکر معصوم شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورنے والی ملزمہ کو گرفتار کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزمہ عظمی شہزادی رحیم یار خان کی رہائشی ہے۔خاتون نے مختلف ناموں خنسہ،تحریم ،شازیہ اور طیبہ وغیرہ کے ناموں سے شہریوں کے خلاف لاہور اور دیگر علاقوں میں زیادتی کے جھوٹے مقدمات درج کروائے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت وزرائے تعلیم کانفرنس۔۔دسویں اور بارھویں کے طلبا کیلئے خوشخبری

خاتون نے رکن پنجاب اسمبلی  سمیت مختلف افراد کے خلاف زیادتی کے دس جھوٹے مقدمات درج کروائے۔

خاتون مقدمات کے اندراج کے بعد شہریوں سے بھاری رقم کا مطالبہ کرتی اور اب تک وہ لاکھوں روپے وصول بھی کرچکی تھی۔ متاثرہ افراد میں زمیندار،سرکاری ملازمین اور عام شہری شامل ہیں۔مزید انکشافات بھی متو قع ہیں۔