پا کستانی اداکارہ سوہائے علی کا سڑک پر زبر دست ڈانس۔۔ویڈیو منظرعام پر آگئی

Sep 13, 2021 | 18:36:PM
پا کستانی اداکارہ سوہائے علی کا سڑک پر زبر دست ڈانس۔۔ویڈیو منظرعام پر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹر نگ ڈیسک)حال ہی میں رشتۂ ازدواج سے منسلک ہونے والی اداکارہ سوہائے علی ابڑو کی تُرکی کی سڑک پر ڈانس کرنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  انسٹاگرام پر سوہائے علی ابڑو کی ماضی کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ تُرکی میں موجود ہیں۔وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سوہائے علی ابڑو تُرکی کی سڑک پر موجود ہیں جہاں مقامی آرٹسٹ اپنے ملک کا روایتی میوزک بجاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کیااداکارسیف علی خان نے مذہب بدل لیا ؟ا ہم بیان بھی سامنے آگیا

وہاں سوہائے سمیت کئی افراد موجود ہیں جو اُن فنکاروں کا میوزک سُن رہے ہیں اور اُنہیں داد بھی دے رہے  ہیں۔ایسے میں سوہائے علی ابڑو خود پر قابو نہ پاسکیں اور اُنہوں نے تُرکی کی روایتی موسیقی پر شاندار ڈانس کرنا شروع کردیا ۔

 ڈانس کو وہاں موجود مقامی افراد نے  پسند کیا اور تالیوں کی گونج میں اُن کی تعریف بھی کی۔یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد کچھ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سےتنقید بھی کی جارہی ہے۔