یو ایس اوپن ٹینس ۔۔ فائنل میں روس کے ڈینئل میدیدویو کی سربیا کے نواک جوکووچ کو شکست

Sep 13, 2021 | 17:56:PM
یو ایس اوپن ٹینس ۔۔ فائنل میں روس کے ڈینئل میدیدویو کی سربیا کے نواک جوکووچ کو شکست
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)یو ایس اوپن ٹینس کے فائنل میں روس کے ڈینئل میدیدویو نے سربیا کے نواک جوکووچ کو شکست دیکر عالمی نمبر ایک کا خواب توڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق سربیا کے عالمی نمبر ایک کھلاڑی نواک جوکووچ اس سال ہونے والے تین بڑے ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن، فرنچ اوپن اور ومبلڈن جیت چکے ہیں اور وہ اپنے کیرئیر کا 21 واں ٹائٹل جیتنے کے لیے روسی کھلاڑی کے مدمقابل تھے۔

یہ بھی پڑھیں:کیااداکارسیف علی خان نے مذہب بدل لیا ؟ا ہم بیان بھی سامنے آگیا

اگر جوکووچ یو ایس اوپن کا ٹائٹل جیت جاتے تو وہ دنیا کے چھٹے اور 1969 کے بعد ایک سال کے دوران ٹینس کے چاروں بڑے ٹائٹل اپنے نام کرنے والے پہلے کھلاڑی بن جاتے۔