شبھمن گل نے دنیائے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کےکپتان شبھمن گل نے ویسٹ انڈیز کیخلاف شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے سچن ٹنڈولکر اور ویرات کوہلی جیسے لیجنڈز کے ریکارڈ توڑ دیئے۔
نئی دہلی میں کھیلے جانے والے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں شبھمن گل نے ناقابلِ شکست 129 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر تاریخ رقم کر دی۔
بھارت نے پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 518 رنز بنا کر اپنی اننگز ڈیکلیئر کی، شبھمن گل نے بطور کپتان اپنی 10ویں ٹیسٹ سنچری مکمل کی، جو ان کے شاندار فارم کی عکاس ہے، اس اننگز کے ساتھ ہی وہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں بطور کپتان سب سے تیز پانچ سنچریاں بنانے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے۔
اس سے قبل انگلینڈ کے سابق کپتان الیسٹر کک نے 9 اننگز میں اور بھارت کے عظیم بلے باز سنیل گواسکر نے 10 اننگز میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا، جبکہ شبمن گل نے صرف 12 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دے کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
بھارتی کرکٹ میں یہ تیسرا موقع ہے، جب کسی کپتان نے ایک سال میں 5 ٹیسٹ سنچریاں بنائی ہیں، اس سے قبل ویرات کوہلی نے 2017 اور 2018 میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا، تاہم وہ 18 اننگز میں اس مقام تک پہنچے تھے۔ شبمن گل نے صرف 12 اننگز میں یہ ریکارڈ توڑ کر کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمد انتقال کر گئے