پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمد انتقال کر گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک) پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمد انتقال کر گئے۔
سابق کرکٹر کے بھتیجے شعیب محمد نے وزیر محمد کےانتقال کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر محمد کا انتقال آج برمنگھم میں ہوا اورہ ان کی عمر 95 برس تھی ۔
وزیر محمد 1952 میں بھارت کا دورہ کرنے والے پاکستانی اسکواڈ کے رکن تھے اورانہوں نے دورہ بھارت میں پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کیا۔
یہ بھی پڑھیں:سہیل آفریدی سے متعلق اہم خبر آگئی
وزیر محمد نے 20 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی، انہوں نے 2 سنچریوں اور 3 نصف سنچریوں کی مدد سے 801 رنز بنائے۔
وزیر محمد کے بھائی حنیف محمد اور مشتاق محمد بھی ٹیسٹ کرکٹر رہ چکے ہیں۔