مبینہ مقابلے میں طیفی بٹ کی ہلاکت،دوسرے مقدمے کا متن سامنے آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
( وقاص احمد)کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے مبینہ مقابلے میں طیفی بٹ کی ہلاکت کے معاملے پرسی سی ڈی رحیم یار خان کی مدعیت میں درج ہونے والے دوسرے مقدمے کا متن سامنے آ گیا۔
طیفی بٹ کو چھڑانے والے ملزمان کی فائرنگ سے رحیم یار خان پولیس کا ایک کانسٹیبل بھی زخمی ہواتھا،دوسرا مقدمہ طیفی بٹ کو چھڑانے کے بعد سی سی ڈی رحیم یار خان کے ساتھ مقابلے کے حالات بیان کر رہا ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق تاج چوک کی طرف سے آنے والی دو کرولا گاڑیوں کا یونیک سٹی کے قریب سی سی ڈی رحیم یار خان سے آمنا سامنا ہوا ،سی سی ڈی رحیم یار خان نے طیفی بٹ کے قبضے سے ایک کلاشنکوف بھی برآمد کی،دو کاروں میں سوار ملزمان اپنے زخمی ساتھی کو چھوڑ کر فرار ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں:امیربالاج قتل کیس:گوگی بٹ کی درخواست ضمانت خارج
طیفی بٹ کے مبینہ مقابلے کا پہلا مقدمہ ڈی ایس پی سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن لاہور کی مدعیت میں درج ہوا تھا جوطیفی بٹ کے ساتھیوں کے سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن پر حملے اور طیفی بٹ کو چھڑانے پر درج کیا گیاتھا۔