امیربالاج قتل کیس:گوگی بٹ کی درخواست ضمانت خارج

Oct 13, 2025 | 10:53:AM
امیربالاج قتل کیس:گوگی بٹ کی درخواست ضمانت خارج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق)امیربالاج قتل کیس میں گوگی بٹ کی درخواست ضمانت خارج ہوگئی۔
ایڈیشنل سیشن جج سیدنجف حیدرکاظمی نےگوگی بٹ کی درخواست ضمانت پیش نہ ہونےپرخارج کی ۔
عدالت میں سی سی ڈی کےتفتیشی آفیسرمحمد لطیف موجودتھے،لیکن گوگی بٹ عدالت میں پیش ہوانہ ہی ان کےوکیل پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:جہلم میں میٹرک دوسرے سالانہ 2025 کا انگلش پیپر ملتوی
عدالت نےپہلی آواز8،دوسری ساڑھے8،تیسری9اورچوتھی10بجےدی ،گوگی بٹ نےدرخواست ضمانت16اگست کودائرکی تھی اورعدالت نے آج ہر صورت میں وکلا ءکو بحث کے لیے پابند کیا تھا.