احمد آباد میں پاکستان ٹیم سے اہم شخصیت کی ملاقات، کیا پیغام پہنچایا ؟ اہم خبر آ گئی

Oct 13, 2023 | 19:52:PM
احمد آباد میں پاکستان ٹیم سے اہم شخصیت کی ملاقات، کیا پیغام پہنچایا ؟ اہم خبر آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرپرسن ذکا اشرف کی احمد آباد میں پاکستان کرکٹ ٹیم سے ملاقات، شاہینوں کو اہم پیغام پہنچاتے ہوئے ٹیم کو  ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی دکھانے کے لئے  متحرک کیا اور حوصلہ بڑھایا ۔

 تفصیلات کے مطابق  چیئر پرسن ذکا اشرف پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے  احمد آباد پہنچ گئے ہیں،  ذکا اشرف نے ٹیم سے ملاقات کی اور  شاہینوں کا  حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ ملک کے ہیرو ہیں اور پاکستان میں ہر کوئی آپ کے لیے دعاگو ہے، سب کی توجہ ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی دکھانے پر مرکوز ہے،پاکستان اپنا تیسرا ورلڈ کپ میچ کل بھارت سے احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں کھیلے گا۔

یہ بھی پڑھیں:دہشتگردوں کا وار چل گیا، مسجد میں دھماکا