افغانستان کے صوبے بغلان کی مسجد میں دھماکا، 15 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی

Oct 13, 2023 | 19:13:PM
افغانستان کے صوبے بغلان کی مسجد میں دھماکا، 15 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پوری مسلمہ اُمہ اس وقت مسائل سے دوچار ہے ، ایک جانب فلسطین اور اسرائیل  آمنے سامنے ہیں تو دوسری طرف دہشت گردی کا ناسور مسلم ممالک کو تباہ کر رہا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق افغان صوبے بغلان کی مسجد میں دھماکاہوا ہے ، جس کے باعث  15 افراد جاں بحق جبکہ  متعدد زخمی ہو گئے ہیں،  مقامی میڈیا نے دھماکے میں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے ،بلخمری کے علاقے میں واقع زمان مسجد میں دھماکا اس وقت ہوا جب لوگ نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے جمع تھے۔

یہ بھی پڑھیں :حماس رہنما ابوالولید کامولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ