حماس رہنما ابوالولید کامولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ

Oct 13, 2023 | 19:02:PM
حماس رہنما ابوالولید کامولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ
کیپشن: مولانا فضل الرحمان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ساجد بلوچ)حماس رہنما ابوالولید خالد مشعل کا جے یو آئی سرابرہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کاکہنا ہے کہ حماس رہنما نے مولانا فضل الرحمان کو فلسطین اسرائیل تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا، حماس رہنمانے جے یو آئی کی جانب سے جمعتہ المبارک پر یوم طوفان اقصیٰ منانے پر مولانا فضل الرحمان کا شکریہ ادا کیا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ فلسطینی مسلمانوں کے دکھ درد کو محسوس کرتے ہیں،اپنے فلسطینی بھائیوں کو کسی صورت تنہانہیں چھوڑیں گے،انسانی حقوق کی تنظیمیں اسرائیل کی وحشیانہ سلوک کا نوٹس لیں۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی پنجاب سے تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گر گئی