وزیراعظم کا بلوچستان اور سابق فاٹا کے طالب علموں کے لئے بڑا تحفہ

Oct 13, 2022 | 12:57:PM
وزیراعظم شہبازشریف, بلوچستان, اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور, 24نیوز
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی )وزیراعظم شہبازشریف کا بلوچستان اور سابق فاٹا کے طالب علموں کے لئے بڑا تحفہ ،بلوچستان اور سابق فاٹا کے طالب علموں کے لئے تعلیمی اخراجات ختم کردئیے گئے۔
 
بلوچستان اور سابق فاٹاکے طالب علموں کی اعلی تعلیم کی حوصلہ افزائی کے لئے وزیراعظم نے اقدام اٹھایا ،اقدام کا مقصد قومی اتحاد، اخوت اور بھائی چارے کی فضا کا فروغ ہے ،اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں بلوچستان اور سابق فاٹا کے طالب علم مفت تعلیم حاصل کرسکیں گے ۔

ضرور پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم ختم ہونے تک امن قائم نہیں ہو گا:وزیراعظم شہباز شریف

بلوچستان اور سابق فاٹا کے طالب علموں کے لئےتعلیمی پیکج سے متعلق باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ،نو ٹیفکیشن کے مطابق طالب علموں کے پچاس فیصد تعلیمی اخراجات وفاقی حکومت ادا کرے گی ،طالب علموں کی پچاس فیصد فیس اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ادا کرے گی ،وزیراعظم کی ہدایات پر یونیورسٹی سے نکالے گئے طالب علم بھی بحال کردئیے گئے ،متعلقہ طالب علموں کو یونیورسٹی کی طرف سے جاری نوٹس بھی واپس ہوگئے ،وزیراعظم شہبازشریف نے اسی طرح کی سہولیات وزیراعلی پنجاب کے طورپر طالب علموں کو دی تھیں۔