سپریم کورٹ کا حمزہ شہباز کی طلبی کا اخبار میں اشتہار جاری کرنیکا حکم

Oct 13, 2022 | 10:21:AM
سپریم کورٹ نے حمزہ شہباز شریف کی طلبی کا اخبار میں اشتہار جاری کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے طلبی کے نوٹس کی عدم تعمیل پر اخبار میں اشتہار دینے کا حکم دیا
کیپشن: حمزہ شہباز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سپریم کورٹ نے حمزہ شہباز شریف کی طلبی کا اخبار میں اشتہار جاری کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے طلبی کے نوٹس کی عدم تعمیل پر اخبار میں اشتہار دینے کا حکم دیا۔

جسٹس اعجاز الااحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب نے عدالت کو بتایا کہ فریقین کو نوٹسز کی تعمیل نہیں ہو سکی۔ جس پر جسٹس اعجاز الااحسن نے کہا کہ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو بھی فریقین کو نوٹس کی تعمیل حکم دیا تھا۔

لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے سے پہلے دس دن پہلے اطلاع دینے کا حکم دیا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ کی آبزریوشنز کو نیب نے چیلنج کیا تھا۔ سپریم کورٹ نے سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی۔