35ویں نیشنل گیمز  کیلئے پنجاب مین ویٹ لفٹنگ ٹیم کی سلیکشن، 52 ویٹ لفٹرز کے ٹرائل

Nov 13, 2025 | 22:14:PM
  35ویں نیشنل گیمز  کیلئے پنجاب مین ویٹ لفٹنگ ٹیم کی سلیکشن، 52 ویٹ لفٹرز کے ٹرائل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)  کراچی میں  35ویں نیشنل گیمز  کا انعقاد 6 تا 13 دسمبر  ہو گا ، جس  کیلئے  ڈائریکٹر جنرل سپورٹس بورڈ پنجاب خضر افضال چوہدری کے حکم پر  پنجاب مین ویٹ لفٹنگ ٹیم کی سلیکشن کیلئے مقابلے آج الیٹ ٹریننگ سینٹر میں منعقد ہوئے جس میں گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ اور گجرات کے  52 سے زائد ویٹ لفٹرز نے حصہ لیا۔

نتائج کےمطابق  60kg میں گوجرانوالہ  کے فرحان جمیل   فرسٹ اور سیکنڈ  عزیزسرور، 65kg  میں گوجرانوالہ  کےمصعب سیٹھی، 71kg  میں لاہور کے عامر علی، سعود ضیاء، 79kg  میں لاہور کےحمزہ  اور محمد مدبر نے جبکہ88kg میں  گوجرانوالہ  کے فرقان احمد  اور  محمد عیسیٰ عدنان نے بہترین ویٹ لفٹنگ کی۔

افتتاح ڈائریکٹر جنرل سپورٹس بورڈ پنجاب خضر افضال چوہدری ہمراہ رانا ندیم انجم، حفیظ بھٹی نے کیا۔ ٹرائلز کے آرگنائزنگ سیکرٹری عقیل جاوید بٹ جنرل سیکرٹری پنجاب ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن تھے۔

سلیکشن کیلئے آفیشلز میں عبدالستارراہی،محمد ظہور،  عامر اکبر، عاصم اکبر،  عامر علی، انجم روحیل بٹ، کاشف علی، عبداللہ سہیل بٹ، طارق اعظم، وسیم اکرم، عثمان عقیل بٹ، ظہیر اکرم، حافظ عمران عزیزی، نائلہ مقصود بٹ، آئینہ اکبر، منیبہ امتیاز، آمنہ بابر تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:چوری یا سردیوں کا سٹاک ،چور دوکان سے 1کلو کاجو،2 کلو بادام ،3 کلو اخروٹ و دیگر اشیا لے گئے