آرمی چیف اب چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہونگے،عہدے کی مدت 5 سال ،بل منظور

Nov 13, 2025 | 19:36:PM
آرمی چیف اب چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہونگے،عہدے کی مدت 5 سال ،بل منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قومی اسمبلی نے27ویں آئینی ترمیم کے بعد آرمی ایکٹ2025کی منظوری دیدی،آرمی چیف اب چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہونگے،عہدے کی مدت 5 سال ہوگی۔

قومی اسمبلی میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظور کر لیا گیا ہے،وزیر قانون کا کہنا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کا عہدہ تقرر سے 5سال کیلئے ہوگا،آرمی چیف کابطور چیف ڈیفنس فورسز نیانوٹی فکیشن جاری ہوگا،نئے نوٹی فکیشن کے بعد آرمی چیف کی مدت دوبارہ سے شرو ع ہوگی،آرمی ایکٹ کے مطابق آرمی چیف ،چیف آف ڈیفنس پاک فوج کے تمام شعبوں کی ری اسٹرکچرنگ اور انضمام کرینگے، وزیراعظم آرمی چیف،چیف آف ڈیفنس کی سفارش پرکمانڈرنیشنل اسٹریٹیجک کمانڈ تعینات کرینگے،کمانڈرنیشنل اسٹریٹیجک کمانڈ کی مدت ملازمت 3سال ہوگی، آرمی ایکٹ کمانڈر نیشنل اسٹریٹیجک کمانڈکو3سال کیلئےدوبارہ تعینات کیاجاسکےگا۔

یہ بھی پڑھیں:اگر میں وہ کروں جو یہ چاہتے ہیں تو اسکا اتنا ڈیمیج  ہوگا سوچ بھی نہیں سکتے، سہیل آفریدی کا انتباہ