ڈونلڈ ٹرمپ کی کرائی گئی ثالثی ناکام ،کمبوڈیا اور تھائی لینڈ میں پھر جھڑپیں

Nov 13, 2025 | 16:13:PM
 ڈونلڈ ٹرمپ کی کرائی گئی ثالثی ناکام ،کمبوڈیا اور تھائی لینڈ میں پھر جھڑپیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی سرحد پر تازہ جھڑپوں میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں، یہ واقعات اُس وقت پیش آئے جب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی سے ہونے والا جنگ بندی معاہدہ چند ہی دنوں میں ناکام ہو گیا، دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق، سرحدی علاقے میں جمعرات کو فائرنگ کے تبادلے میں کم از کم ایک شہری ہلاک اور تین زخمی ہوئے، یہ جھڑپیں تھائی لینڈ کے صوبے سا کیؤ اور کمبوڈیا کے صوبے بانتیے مین چیے کے درمیان واقع علاقے میں ہوئیں،کمبوڈیا کے وزیراعظم ہُن مینیٹ نے تصدیق کی ہے کہ ملک کے شمال مغربی علاقے پری چان میں ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں، انہوں نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی انسانی ہمدردی کے اصولوں اور حالیہ امن معاہدے کی روح کے منافی ہے۔

 علاقے کی ایک مقامی رہائشی ہُل مالِس نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ”ہم کچھ نہیں کر رہے تھے، بس اچانک فائرنگ شروع ہو گئی، میں بہت خوفزدہ ہوں اور اپنے گھر سے بھاگ رہی ہوں۔“ ان کے شوہر تھونگ کِملینگ نے کہا کہ ”تھائی فوج نے تقریباً 15 منٹ تک مسلسل فائرنگ کی۔“

تھائی فوج کے ترجمان ونتھائی سُووری نے الزام عائد کیا کہ کمبوڈین فوجیوں نے ”تھائی علاقے میں گولیاں برسائیں“ جس کے بعد دونوں جانب سے جوابی کارروائی ہوئی،یہ سرحدی تنازع کئی صدیوں پرانا ہے، جس کی جڑیں فرانسیسی نوآبادیاتی دور میں بنائے گئے اُن نقشوں میں ہیں جنہیں تھائی لینڈ غلط قرار دیتا ہے، سرحد کے قریب موجود کئی تاریخی مندروں پر دونوں ممالک دعویٰ کرتے ہیں۔