زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سہ ملکی ٹی20 سیریز میں شرکت کے لیے زمبابوے کی کرکٹ ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی۔
سیریز کا آغاز 18 نومبر سے ہوگا، جبکہ مہمان ٹیم آج آرام کرے گی۔
سہ ملکی سیریز میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔
???? Sikandar Raza-led Zimbabwe squad arrives in Islamabad to take part in the T20I tri-series #PAKvZIM | #PAKvSL pic.twitter.com/qksgkf27Q0
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 12, 2025
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹورنامنٹ کے شیڈول میں ردوبدل کا اعلان کیا ہے، نئے شیڈول کے مطابق سیریز کے تمام میچز راولپنڈی میں 18 سے 29 نومبر کے دوران کھیلے جائیں گے۔
پرانے شیڈول کے مطابق میچز 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں ہونے تھے، تاہم پی سی بی کے مطابق یہ تبدیلی شریک بورڈز کی مشاورت سے آپریشنل وجوہات کی بنیاد پر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی تاریخ کا طویل ترین شٹ ڈاؤن ختم، ایوان نمائندگان میں بھی حکومتی اخراجات سے متعلق بل منظور
واضح رہے کہ پی سی بی اس سے قبل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان بقیہ 2 ون ڈے میچز کے شیڈول میں بھی تبدیلی کرچکا ہے۔ نئے شیڈول کے تحت دوسرا ون ڈے 14 نومبر اور تیسرا ون ڈے 16 نومبر کو کھیلا جائے گا۔