خانہ کعبہ میں کبوتر کی نماز اداکرنے کی ویڈیو وائرل 

Nov 13, 2022 | 20:09:PM
اللہ تعالی، انسانوں کا رب، جن وانس کا بھی رب، اللہ کی کبریائی
کیپشن: خانہ کعبہ میں کبوتر نماز ادا کرتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اللہ تعالیٰ جہاں انسانوں کا رب ہے وہاں تمام جن وانس کا بھی رب ہے اللہ کی کبریائی کے سامنے جہاں انسان سربسجود ہوتے ہیں وہاں چرندوپرند بھی اپنے رب کو یاد کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ کو یاد کرنے کا ایک مظاہرہ بیت اللہ میں دیکھنے کو ملا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو خانہ کعبہ کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جہاں سب لوگ اپنے اللہ کے سامنے سجدہ ریز ہیں وہاں ایک کبوتر بھی نمازیوں کے ساتھ اپنے رب کے حضور سجدہ ریز ہے جو اہل عقل کیلئے واضح اشارہ ہے کہ سب کو اپنے خالق کی عطاکردہ نعمتوں کا شکر ادا کرنا چاہئے جو نمازکی ادائیگی سے ادا کیا جاسکتا ہے۔
آج کے اس نفسا نفسی کے دور میں ہر شخص دنیاوی کاموں میں اتنی مگن ہو چکا ہے کہ اس خداوندکریم کی جانب سے سونپے گئے فرائض کی انجام دہی کی کوئی فکر نہیں، مگر بیت اللہ کے کبوتر بھی رب کی کبریائی سے غافل نہیں ۔
سوشل میڈیا پر وائرل کو ابتک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں ، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگ اپنے موبائل سے نماز ادا کرتے کبوتر کی ویڈیو بنا رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: شعیب ملک اور ثانیہ مرزا ایک ساتھ ٹی وی ٹاک شو کی میزبانی کریں گے