شعیب ملک اور ثانیہ مرزا ایک ساتھ ٹی وی ٹاک شو کی میزبانی کریں گے

Nov 13, 2022 | 18:31:PM
قومی کرکٹر شعیب ملک، ثانیہ مرزا، ٹی وی ٹاک شو، میزبانی،
کیپشن: شعیب ملک اور ثانیہ مرزا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا ایک ٹی وی ٹاک شو کی ملکر میزبانی کریں گے۔
ٹاک شو کا نام ’دی مرزا ملک شو‘ رکھا گیا ہے اور یہ پاکستانی چینل اردو فلکس آفیشل پر نشر ہوگا۔
معروف جوڑے کی طرف سے ایک ساتھ شو کرنے کے اعلان کے ساتھ دونوں کے درمیان طلاق کی افواہیں بھی دم توڑ گئیں۔
چینل کی طرف سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ شیئر کی گئی ہے جس میں دونوں میاں بیوی کے شو کا پوسٹر موجود ہے۔
پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’دی مرزا ملک شو‘ بہت جلد صرف اردو فلکس پر موجود ہوگا۔
پوسٹ شیئر ہوتے ہی دونوں کھلاڑیوں کے مداحوں کی طرف سے خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے خبریں گردش کررہی تھیں کہ جوڑے کے درمیان سب کچھ ٹھیک نہیں ہے اور ان کی علیحدگی ہوچکی ہے، حال ہی میں ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا بلاگنگ سائٹ ’انسٹاگرام‘ پر اپنے بیٹے کے ساتھ تصویر پوسٹ کی جس میں لکھا تھا کہ ’وہ لمحات جو مشکل ترین دنوں میں میرا ساتھ دیتے ہیں‘۔

View this post on Instagram

A post shared by UrduFlix (@urduflixofficial)

یہ بھی پڑھیں: فائنل ہارنے کا افسوس، شاہین کی انجری نہ ہوتی تو نتیجہ بدل سکتا تھا، بابراعظم