آئی جی پنجاب کا شہدائے پولیس کے بچوں کو مفت لیپ ٹاپ دینے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) آئی جی پنجاب پولیس نے شہدائے پولیس کے بچوں کے لیے اہم اور احسن اقدام کرتے ہوئے لیپ ٹاپ سے محروم طلبہ کو لیپ ٹاپ فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
آئی جی پنجاب کی ہدایت پر شہدائے پولیس کے ایسے بچوں کی تفصیلات تمام ریجنز سے طلب کر لی گئی ہیں جو بی اے، ایف اے، آئی ٹی اور آئی سی ایس سمیت مختلف تعلیمی پروگرامز میں زیر تعلیم ہیں لیکن انہیں تاحال لیپ ٹاپ فراہم نہیں کیے جا سکے۔
حکام کے مطابق متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ شہید اہلکار کا عہدہ، بچے کا نام، رابطہ نمبر اور تعلیمی پروگرام کی مکمل تفصیلات فوری طور پر ارسال کی جائیں تاکہ مستحق طلبہ کو جلد لیپ ٹاپ فراہم کیے جا سکیں۔
آئی جی پنجاب کے احکامات پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس نے اس حوالے سے تمام متعلقہ افسران کو باقاعدہ مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان کے مجموعی قرضے نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے